ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ : کلمٹ دیہات کے عوام کاخستہ و بدحال   سڑک سے گزرنا محال : ڈی سی سے درستگی اور مستقل حل کا مطالبہ

کمٹہ : کلمٹ دیہات کے عوام کاخستہ و بدحال   سڑک سے گزرنا محال : ڈی سی سے درستگی اور مستقل حل کا مطالبہ

Thu, 23 Jun 2022 20:53:15    S.O. News Service

کمٹہ:23؍ جون   (ایس اؤ نیوز)مرجان گرام پنچایت حدود کےکلمٹ میں اکثر غریب خاندان بستےہیں انہیں کوئی مناسب روڈ میسر نہیں ہے ، عوام کے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے  تاریباگل کلمٹ روڈ کی درستگی و مرمت کےلئے لوک شکتی کمٹہ نے مطالبہ کیاہے۔

لوک شکتی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ کلمٹ علاقےمیں سیکڑوں خاندان بستے ہیں اور وہ سب اسی سڑک پر منحصر ہیں۔ علاقےمیں اکثر غریب خاندان ہیں انہیں کوئی مناسب روڈ نہیں ہونےکی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کررہےہیں۔ عوام موسم گرما میں دھول اور موسم باراں میں کیچڑ سے تکلیف میں گھرے رہتےہیں۔ دیہات میں اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو انہیں لےجانے والی سواریوں کو گزرنے میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔ اسی طرح آٹو رکشاوالے بھی متعلقہ دیہات جانے کےلئے پس و پیش کرتےہیں۔ یہ سڑک کیچڑ اور پانی سےبھر گئی ہے جس پر پیدل چلنےوالےبھی سرکس کرتےہوئےجاتےہیں۔ لوک شکتی اسوسی ایشن کے ہوناور ودھان سبھا حلقہ کے صدر دنیش چندر انگڑی کر نے پریس ریلیز کے ذریعے ضلع ڈی سی سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ  فوری طورپر متعلقہ دیہات کے عوام کی پریشانی کو دورکرتے ہوئے مستقل حل نکالیں اور عوام کو راحت دیں۔  


Share: